وزیراعظم اوروفاقی کابینہ ڈاکٹرعارف علوی سےملاقات سے گریزاں کیوں ؟

0
86

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم اور وفاقی وزراء سمیت اعلی عہدیداران کی صدر مملکت سے ملاقات سے گریز کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ اور گورنرز صدرمملکت سے پی ٹی آئی کیساتھ گہری وابستگی کی وجہ سےملاقات نہیں کررہے ۔

ڈاکٹرعارف علوی کاالیکشن کمیشن سمیت اہم سرکاری عہدوں پرفائز افسران سے اختلاف بھی سیاسی تنہائی کی وجہ قراردیاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس اپنی مقررہ مدت پوری کرنے کے لیے صرف 8 دن باقی ہیں ، تین ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے والے انوارالحق کاکڑ نے ابھی تک صدر مملکت سے ملاقات نہیں کی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرعارف علوی کیساتھ ابھی تک حکومت کا کوئی ممتاز عہدے دارالوداعی ملاقات کےبہانے بھی نہیں مل رہا ، عموماصدرمملکت آئینی مدت کےآخری ہفتے میں الوداعی ملاقاتیں شروع کردیتےہیں ۔

یہ بھی گمان کیاجارہاہےکہ نئےصدرکی تعیناتی تک ڈاکٹرعارف علوی اس عہدے کو چھوڑنے والے نہیں ۔

Leave a reply