برطانیہ ویزہ قوانین میں اہم تبدیلیاں
ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ اس سال اپنے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر رہا ہے، امیگریشن قوانین 31 جنوری سے نافذ ہونے والے ہیں جس کا مقصد ملک میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
وزٹ ویزا کے نظرثانی شدہ قوانین کے مطابق سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت اختیار کرنے کی اجازت ہے۔
یہ تبدیلیاں سیاحتی ویزے پر برطانیہ جانے والوں کو وہاں کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اجازت دیں گی۔ گاہکوں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ، وہ وہاں رہتے ہوئے ریموٹ ورک میں مشغول ہو سکیں گے۔
ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق سیاح برطانیہ سے کام کر سکیں گے لیکن ریموٹ ورک انکے برطانیہ میں قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہوناچاہیے۔
قبل ازیں، ٹریژری سکریٹری جیریمی ہنٹ نے برنز وزیٹر ریگولیشنز میں توسیع کے لیے برطانوی کوششوں کا اعلان کیا۔
نئے امیگریشن قوانین کے تحت سائنسدانوں، محققین ، ماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی اور وزیٹر ویزے پر لیکچررز بھی اپنی خدمات کے عوض رقم وصول کرنے کے اہل ہوں گے۔