ورلڈ کپ کے لیے گولڈن ٹکٹ کس کو ملا ؟

1
166

ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی ورلڈکپ کے گولڈن ٹکٹ کیساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

https://x.com/BCCI/status/1704038875625095315?s=20

بی سی سی کا کہنا ہے کہ رجنی کانت اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے تمام میچز میں ہمارے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اداکار کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ بھی پیش کیا گیا ۔

رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پیش کیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار اسٹار امیتابھ بچن بھی گولڈ ٹکٹ حاصل کر چکے ہیں ۔

1 comment

Leave a reply