ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کرلیا

0
100

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

لکھنؤ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلز اور کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹونز پلیئنگ الیون میں واپس آئے ہیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان تمبا بوما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو دباؤ میں لانے کے لیے وہ کینگروز کے خلاف شروع سے ہی جارحانہ انداز میں کھیلیں گے۔

Leave a reply