ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ :2میڈلز پاکستان کے نام

0
105

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں کانسی کے 2 تمغے جیتے ہیں۔

ورلڈ ایم ایم چیمپئن شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کلوگرام اور شاہ زیب خان نے 83.9 کے ساتھ پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹس میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کے دو تمغے جیتے۔ اس چیمپئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔

Leave a reply