ورلڈکپ کون جیتے گا : بھارت، پاکستان یا انگلینڈ ؟

0
142

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 ء کے لیے فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے ہیں ۔

یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ ، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے ؟ بھارت، پاکستان یا پھر انگلینڈ؟ جس پر مچل مارش نے جواب دیا کہ میں ایمان داری کے ساتھ سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہی ہوگا۔

Leave a reply