ورزش کرنا کینسر جیسے موذی مرض کے لیے موثر

ورزش کرنا کینسر جیسے موذی مرض کے لیے موثر
طبی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ورزش کینسر کے علاج سے پیدا ہونے والے مضمر اثرات کو کچھ کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے، ہلکی پھلکی ورزش یا معتدل سرگرمی (جیسے یوگا یا چہل قدمی ) کینسر سے متعلق تھکن کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے، یہ جسمانی سرگرمی ڈپریشن، ذہنی دباؤ اور بے چینی کو بھی کم کرتی ہے۔
ورزش خون کی روانی اور مدافعتی خلیات کو بھی حرکت میں رکھتی ہے جو انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے اور اس سے ریڈی ایشن اور کیموتھراپی کے اثرات میں کمی ہوتی ہے، مریضوں میں قبض، ہڈیوں کی کمزوری اور متلی جیسے اثرات بھی ورزش سے بہتر ہو جاتے ہیں اور زندگی کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔