ورزش اور خود اعتمادی انسانی صحت کے لیے کس قدر ضروری ؟

0
130

ہاٹ لائن نیوز : ورزش اور خود اعتمادی انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ امریکہ کی مسیسیپی سٹیٹ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زکریا نے کہا ہے کہ خود اعتمادی خود کو تحریک دینے میں مدد دیتی ہے اور اس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر زکریا مزید کہتے ہیں کہ مکمل اعتماد کے ساتھ ورزش کرنے سے پٹھوں کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹھے جتنے بڑے ہوتے ہیں جسم اتنا ہی مضبوط ہوتاجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود اعتمادی ایپی نیفرین، ایڈرینالین اور ناراڈرینالین کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہ ہارمونز طاقت کا احساس بڑھاتے ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی مثبت سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔

Leave a reply