وبا کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیاں

0
86

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر پنجاب میں جمعرات اور ہفتہ کو نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےراوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں سکول کی طالبات نے سکول میں پنکھے اور روشنی کم ہونے کی شکایت کی۔

حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں آشوب چشم کی مریض طالبات حاضر تھیں ، جس پر نگران وزیراعلیٰ نے اظہار برہمی کیا اور سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر اسکول میں طلب کر لیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز میں جمعرات اور ہفتہ کے روز چھٹی دینے کی ہدایات جاری کردیں جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر عید میلادالنبی کی چھٹی ہو گی۔

سوموار کو صبح جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہو گی انہیں سکول سے واپس گھربھیج دیا جائے گا ۔

Leave a reply