وبائی امراض کے حوالے سے رپورٹ جاری
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے گزشتہ سات دن کی وبائی امراض کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، گیسٹروانٹائٹس، لیشمیینا، ہیضے، سانس کی بیماریاں، ڈینگی اور ملیریا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کیجانب سے جاری دستاویز کے مطابق نارتھ وزیرستان میں 7 سال کے بچوں میں لیشمینیا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، صوبے بھر میں سانس کی بیماریوں سے متاثرہ 6916 افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گیسٹرو کے 28،448 کیس رپورٹ ہوئے ہیں , جن میں پشاورمیں 3480 ، سوات میں 4186، دیر لوئر 2505 ،ہری پورمیں 1647 ، نوشہرہ2347 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔