واٹس ایپ کانیافیچر متعارف

0
94

کیلیفورنیا: (ہاٹ لائن نیوز) انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا ریپلائی فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جس کے بعد ویڈیو، تصویر اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہو گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ان اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہوگا۔

اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جائیں کوئی بھی ویڈیو ، تصویر یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ کیا رپلائی بار سامنے آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو یہ نیا ریپلائی بار مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر اسکرین کو ہٹائے بغیر ہی فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا اور گفتگو کا ربط بھی برقرار رہے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو بات چیت کے دوران غیر ضروری خلل سے بچاؤ کا احساس دلائے گا۔

Leave a reply