واٹس ایپ چینلز فیچر سے کون کون فائدہ اٹھا سکے گا ؟
کیلیفورنیا: ( ہاٹ لائن نیوز) واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں چینلز فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے۔
چینلز فیچر ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جسے سلیبریٹیز اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس وغیرہ شیئر کرنے کیلیے استعمال کرسکتے ہیں۔ نیا فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر کیا جائے گا جو عمومی چیٹ سے الگ ہوگا۔
واٹس ایپ جون کے ابتداء میں یہ فیچر کولمبیا اور سِنگا پور میں متعارف کروا چکی ہے ، لیکن میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اب اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا اعلان کیاہے ۔
اس نئے واٹس ایپ چینلز فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کرسکیں گی ،چینل ہسٹری ہمیشہ کے لیے خود بخود ختم ہو جائے گی جب کہ یہ ہسٹری صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی۔