واٹس ایپ ویب صارفین کیلیے نیافیچر
ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ اپنے صارفین کے ہر تجربے کو بہتر اور ہموار بنانے کے لیے ان کے لیے حیرت انگیز خصوصیات لاتا رہتا ہے۔
واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے والے اب اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر صارفین کو ویب ورژن کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز ، ٹیکسٹ کو اسٹیٹس پر براہ راست شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
واٹس ایپ کا نیا اور حیرت انگیز فیچر فی الحال صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔