واٹس ایپ نے اہم فیچر میں تبدیلی کر دی

0
51

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ پہلے ہی اسٹوریز کے فیچر “اسٹیٹس” کا نام تبدیل کرکے “اپڈیٹس” رکھا تھا۔

لیکن اب اس میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے،جس کے بعد صارفین اپنی اسٹوریز کو دو ہفتوں تک برقرار رکھ پائیں گے۔

واٹس ایپ پر اس وقت اسٹوریز ہر 24 گھنٹوں کے بعد خود بخود ختم ہو کر اسٹیٹس سے ہٹ جاتی ہیں، جس کے بعد صارفین کو ایک دفعہ پھر سے نئی اسٹوریز شیئر کرنی پڑتی ہیں۔

تاہم اس وقت بھی واٹس ایپ پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کہ صارفین محدود اسٹوریز ہی شیئر کرسکتے ہیں لیکن اب مذکورہ فیچر کو تبدیل کرکے اس کا دورانیہ بڑھانے پر کام جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے متعدد صارفین کو نئے فیچر کو آزمانے کی رسائی دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی اسٹوریز کو 24 گھنٹوں کی بجائے دو ہفتوں تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔

نئے فیچر کے بعد صارفین جیسے ہی اپنی اسٹوری شیئر کریں گے تو ان کے پاس ایک بار کی صورت میں بہت سے آپشن آئیں گے کہ وہ کتنی دیر تک اسٹوریز کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

صارفین کو 24 گھنٹے کے علاؤہ تین دنوں، ایک ہفتہ اور دو ہفتوں کے آپشن دیے جائیں گے ، جس میں سے صارفین اپنی مرضی کے مطابق آپشن سلیکٹ کرنے کیلئے خود مختار ہوں گے۔

البتہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذکورہ فیچر کو کب تک عام صارفین کیلئے پیش کیا جاتا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔

Leave a reply