واٹس ایپ نے اہم سہولت متعارف کرادی
ہاٹ لائن نیوز : مارک زکربرگ کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ویو ونس فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژنز کے لیے بھی متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کے تحت بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو چیٹ کھولنے کے بعد غائب ہو جاتی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کیمطابق، ایک ایسی سائٹ جو میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ کے اپ ڈیٹس کو ٹریک کرتی ہے، اس فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر متعارف کرایا گیا ہے۔
جب کوئی صارف ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو وہاں ایک 1 آئیکون ہوگا جس پر کلک کرکے پیغام کو ویوونس کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھنے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ کو لیک ہونے کے خطرے کے بغیر شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔