واٹس ایپ میں منفرداور بالکل نیافیچرمتعارف

0
161

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ ایک مکمل منفرد فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔ اگر آپ نے اینڈرائیڈ فونز میں Near by Share نامی فیچر استعمال کیا ہے تو آپ کو واٹس ایپ میں یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر قریبی لوگوں کے ساتھ فائلز شیئر کرنا بہت آسان بنا دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائل شیئرنگ کا یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ یہ خصوصیت صرف اس وقت کام کرے گی جب آپ دوسرے لوگوں کی جانب سے اشتراک کی درخواست کو منظور کریں گے۔

اس فیچر کے تحت فائلز کو صرف ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا ممکن ہو گا جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔ اسی طرح فائل شیئرنگ فیچرز جیسے واٹس ایپ میسجز اور کالز کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔

یعنی یہ اینڈرائیڈ نیئر بائی فیچر سے ملتا جلتا ہوگا لیکن اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے اضافی تحفظ کے ساتھ جو آپ کے فون کو ان لوگوں کے دیکھنے سے روک دے گا جو آپ کے رابطوں کی فہرست میں نہیں ہیں۔

یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی کے ساتھ بھی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے کارآمد ہوگا۔

رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ فیچر کو فی الحال بیٹا میں آزمایا جا رہا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ سب کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply