واٹس ایپ میں تین نئےفیچرزکااضافہ

0
84

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Webita Info کے مطابق میسجنگ ایپ میں تین نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تینوں فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

ویبٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد چینل الرٹس فیچر سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ فیچر کسی بھی چینل کے معطل ہونے کے بعد اسے بحال کرنے میں مدد کرے گا۔

ایک اور خصوصیت نیویگیشن لیبلز سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے تحت اسکرین پر سکرول کرتے ہوئے ایپ کے اوپری حصے میں موجود نیویگیشن لیبل خود بخود چھپ جائیں گے۔ اس طرح صارفین کو اسکرین پر مزید مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تیسرا فیچر پرانے پیغامات کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں ہسٹری کے ذریعے پرانے پیغامات کو تلاش کر سکیں گے۔

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی بھی بیٹا ورژن میں ہیں اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply