واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کیلیے نیا فیچر

ہاٹ لائن نیوز: انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی میں ایک اور جہت شامل کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرائے گی۔ یہ فیچر صارفین کے آئی پی ایڈریس کی حفاظت کرے گا اور واٹس ایپ کالز کے دوران ان کی لوکیشن کو ظاہر ہونے سے روکے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام کالز براہ راست کال کرنے کے بجائے واٹس ایپ سرور کے ذریعے منسلک ہوں گی۔ جس کا مطلب ہے کہ صارف کا IP ایڈریس کال وصول کرنے والے شخص کو نظر نہیں آئے گا۔
گروپ کالز پہلے سے ہی واٹس ایپ کی ڈیفالٹ سیٹنگز کے تحت سرور سے گزرتی ہیں، اس لیے صارفین کو سیٹنگز میں جا کر انفرادی کالز کے دوران Hide IP آپشن کو آن کرنا ہوگا۔
صارفین سیٹنگز میں پرائیویسی اور ایڈوانسڈ آپشن میں جا کر کالز میں آئی پی ایڈریس کو محفوظ کرنے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ آپشن کو آف کرنے کے لیے بھی یہی طریقہ کار استعمال ہوگا۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا کہ نئے فیچر کو آن کرنے کے بعد کال کا معیار متاثر ہوگا۔ واٹس ایپ سرور کے ذریعے کال کا معیار کم ہو جائے گا۔ لیکن کی جانے والی تمام کالیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی ۔