واٹس ایپ صارفین اب ایک ایپ میں دو اکاؤنٹس بنائیں

0
230

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ صارفین ایک ایپ پر 2 اکاؤنٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے چیئرمین اور سی ای او مارک زکربرگ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اکاﺅنٹ کو ایک کلک سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مارک زکربرگ نے نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ صارفین اب ایک ہی ایپلی کیشن پر دو اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے، جنہیں ایک کلک سے ان کے درمیان تبدیل کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ کچھ نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر چیٹ لاک ہے جبکہ دوسرا میسج ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے متعلق ہے۔

Leave a reply