imrankhan 100

والدہ عمران خان کی حفاظت کیلئے دن میں سو بار دعائیں مانگتی ہیں

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور گلوکارہ و ماڈل عینی خالد کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ عمران خان کی حفاظت کیلئے دن میں سو بار دعائیں مانگتی ہیں۔

عینی خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ، جس میں گلوکارہ کے والدین عمران خان کا ایک جلسہ دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جلسے گاہ میں اسٹیج پر موجود ہیں اور گلوکارہ کی والدہ اسکرین پر دیکھ کر رو رہی ہیں۔

ویڈیو میں عینی خالد کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جوکہ اپنی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ ماما آپ کس کے لیے رو رہی ہیں؟ جس پر گلوکارہ کی والدہ ٹی وی اسکرین کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

عینی خالد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایاکہ یہ میری ماما ہیں جوکہ عمران خان کے لیے رو رہی ہیں ، ماما جب بھی عمران خان کو اسٹیج پر اور پھر وہاں سے اُترتے ہوئے دیکھتی ہیں تو روتی ہیں، وہ عمران خان کی حفاظت کے لیے دن میں سو بار دعائیں مانگتی ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل عینی خالد نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے آنکھوں دیکھا حال بھی سوشل میڈیا پر بیان کیا تھا۔

گلوکارہ عینی خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اتوار کی شب عمران خان سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ، میں نے عام افراد کو لوگوں میں جوس کی بوتلیں اور پانی تقسیم کرتے دیکھا۔

گلوکارہ نے بتایاکہ اس جلسے میں اجنبی افراد خواتین کے گرد دائرہ بناکر ان کی حفاظت کررہے تھے جب کہ کچھ مرد حضرات بچوں کے ہمراہ خواتین کے گرد ہاتھوں کی چین بنائے کھڑے تھے۔

عینی خالد نے مزید کہاکہ یہ منظر دل موہ لینے والا تھا، یہ ہے عمران خان کا پاکستان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں