چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا، پرویز الہیٰ 15

ن لیگ کوضمنی الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگی رہنما کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔خیال رہے کہ جب حمزہ شہباز اپوزیشن میں تھے اس وقت فیصل نیازی نے ایم پی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جو سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس وقت منظور نہ کیا تھا ۔اب گزشتہ دنوں فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔دوجولائی کو مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن فیصل نیازی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے کبھی دور نہیں رہا، اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ خیال رہے کہ فیصل نیازی نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جو سپیکر کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا۔آج سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں