52

ن لیگی ایم پی اے سلمیٰ بٹ ایوان میں بے ہوش ہوگئیں

ن لیگی ایم پی اے سلمیٰ بٹ ایوان میں اچانک طبیعت خراب ہونے سے بے ہوش ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بے ہوش ہوگئیں انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے سروسز ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بٹ کو تیز بخار تھا اور انکا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں