نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیاعدالت کا بڑا فیصلہ

0
51

‏لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پرملک بھر کےبجلی صارفین کےلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا

نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا

نیپرا نے اصل یونٹس کےمطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کاحکم دےدیا

نیپرا نےپروریٹا بنیادپراپریل سے جون 2024 تک اصل بل کےعلاوہ تمام یونٹس صارفین کوواپس کرنے کاحکم دےدیا
پروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم
لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔نیپرا کافیصلہ

نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا
نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا

نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دےدیا
ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کابھی حکم
نیپراکی ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کابھی حکم
نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے

نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی
حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کےخلاف قانون کےمطابق سخت کاروائی کی جائے گی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نےپروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق کی درخواست نیپراکوبھجوائی تھی

عدالت نے نیپراکو درخواست کا فیصلہ جلد کرنے کاحکم دیاتھا
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی
پروریٹا بلنگ آئین کےتحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔موقف
پروریٹا بلنگ سے لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے زبردستی باہر نکالا گیا۔موقف
پروریٹابلنگ کی وجہ سے درجنوں شہریوں نے خودسوزی کی۔موقف

عدالت پروریٹا بنیادوں پرجاری بلنگ کےعمل کو کالعدم قرار دے۔استدعا

Leave a reply