31

نیٹ فلکس کا سستی سبسکرپشن متعارف کروانے کا اعلان

عالمی سطح پر معروف اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے باعث سستی سبسکرپشن متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈسرینڈوس (Ted Sarandos) نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال کے اختتام پر اشتہارات کے اشتراک سے سستی سبسکرپشن متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، کمپنی یہ فیصلہ سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے باعث کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ترین اسٹریمنگ سروس پچھلے چند مہینوں سے دباؤ کا شکار ہے۔ یہ دباؤ بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے درپیش ہے۔اس نیٹ فلکس کے پاس دو لاکھ پیڈ شدہ صارفین موجود ہیں جبکہ اخراجات پورے کرنے کے لیے مزید نئے سبسکرائبرز کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں