98

نیوز پرنٹ کی امپورٹ رک گئی: کیا اخبارات چھپنے بند ہو رہے ہیں؟

نیوز پرنٹ کی امپورٹ رک گئی: کیا اخبارات چھپنے بند ہو رہے ہیں؟
بعض باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے پاکستان میں نیوز پرنٹ امپورٹ بند ہو چکی ہے اور جسکی وجہ روس اور یوکرائن کی جنگ ہے کیونکہ پچھلے چار سال سے پاکستان، روس سے پاکستان میں نیوز امپورٹ کر رہا تھا، لیکن اب یوکرائن اور روس میں جنگ کیوجہ سے نیوز پرنٹ پاکستان میں آنا بند ہو چکا ہے، جسکی وجہ سے بعض اخبارات نے اپنے اخبار کے صفحات کی تعداد کم کر دی ہے تاکہ اگر جلد نیوز پرنٹ کا کرائسس آئے تو اس سے نمٹا جا سکے

لیکن جن اخبارات کے پاس نیوز پرنٹ اسٹاک نہیں ہے وہ اخبارات بند ہو سکتے ہیں، اب یہ کسی میڈیا گروپ کو نہیں پتا کے روس اور یوکرائن کی جنگ کب ختم ہو گی، اور ناں ہی ابھی حکومت یا پرائیویٹ میڈیا نے کسی اور ملک کیساتھ ایل سی کھولی ہو، بڑے سے بڑے میڈیا گروپ کے پاس بھی نیوز پرنٹ کا ایک سے ڈیڑھ ماہ تک کا سٹاک ہوتا ہے،

اب وہ سولہ سے بارہ صفحات پر منتقل ہونگے، پھر بارہ صفحات اور آخری آپشن آٹھ صفحات ہیں، اور چھوٹے اخبارات تو پہلے ہی بند ہو سکتے ہیں، اخبار کے بعض ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کے اب ہم اس نیوز پرنٹ کے کرائسس کیوجہ سے سو آن لائن اخبار پر منتقل ہو رہے ہیں

یاد رہے پرنٹ میڈیا سے تقریبا ایک کڑوڑ بیس لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، اگر یہ کرائسس جلد ختم ناں ہوا تو بے روزگاری کا ایک بڑا کرائسس جنم لے سکتا ہے، کیونکہ ہاکرز اور ایجنٹ سب سے زیادہ متاثر ہونگے، اسکے علاؤہ جو کتابیں ارزاں قیمتوں پر دستیاب ہوتی ہیں وہ بھی نیوز پرنٹ پر ہی چھپتی ہیں یہ انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہو جائیگی اور کچھ کتابیں مہنگی ہو سکتی ہیں، اخبارات کی سیلز اور مارکیٹنگ سے منسلک افراد پریشانی کا شکار ہیں کے اگر یہ کرائسس بڑھا تو انکے روز گار کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے

چند دن پہلے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس ہوا لیکن اس اجلاس کے ایجنڈے میں کہیں بھی نیوز پرنٹ امپورٹ کے مسئلے کے بارے میں بات نہیں کی گئی، ہماری درخواست ہو گی کے اے پی این ایس جنگی بنیادوں پر اس بحران پر کوئی ایکشن لے تاکہ نیوز پیپر انڈسٹری کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں