نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے پر معاوضہ ادا کردیا 102

نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے پر معاوضہ ادا کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال پاکستان کا اچانک دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کو معاوضہ ادا کردیا ہے۔

کرکٹ کے خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاوضہ کی رقم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم پی سی بی اب نیوزی لینڈ کے اگلے سال دورہ پاکستان سے بھاری منافع کمائے گا۔

پی سی بی نے کیوی بورڈ سے یہ رقم مالی نقصان کا معاوضہ، سیکیورٹی، ہوٹل کی بکنگ اور مارکیٹنگ براڈ کاسٹ کی مد میں وصول کی ہے۔

دریں اثنا دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بھی معمول پر آگئے ہیں جبکہ پی سی بی نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں کرائسٹ چرچ میں سہہ فریقی سیریز میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں