نیوزی لینڈ میں 2024 کا آغازہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر کے لوگ 2024 کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
دراصل، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔
نیوزی لینڈ نے نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آتش بازی سے کیا۔
ٹونگا، ساموا اور کریباتی میں 2024 کا آغاز نئے سال سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا۔
آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سڈنی میں آتش بازی سے ہوگا لیکن اس سے قبل سڈنی ہاربر پر فیملی شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔