نیب کے ملزم کا پی اے سی اجلاس چیئر کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، شبلی فراز 29

نیب کے ملزم کا پی اے سی اجلاس چیئر کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب کے ملزم کا پی اے سی اجلاس چیئر کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان خود نیب کے ملزم ہیں نیب کے احتساب کے لئے چیئرمین پی اے سی کی کرسی پر کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ نیب کے ملزم کا پی اے سی اجلاس چیئر کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، میں نے چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کو نیب آڈٹ اعتراضات کی سماعت کے دوران اجلاس کی صدارت کسی اور کو دے دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پی اے سی کے ارکان چیئرمین پی اے سی سے نیب کے آڈٹ اعتراضات اور بریفنگ کے دوران اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں