84

نیب چلائیں یا ملک چلائیں . حکومت کا نیب کو ختم کرنے کا اعلان ،چیئرمین نیب کو گریبان سے پکڑ نے کااعلان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )سابق وزیراعظم شاہد کاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرناہوگا۔۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یا تو حکومت چلائی جا ئے یا نیب ۔۔ نیب کے ادارے کوختم کرنا پڑے گا۔۔ یہ ظلم اب مزید ہیں چل سکتا۔۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر جتنے کیس وہ بے شک چلتے رہیں لیکن نیب کا ادارہ اب نہیں چل سکتا ۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سے وعدہ تھا وہ پورا کروں گا۔ چیئرمین نیب نے میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا تھا میں اس کے گریبان پر ہاتھ ضرور ڈالوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں