نیب نے سابق وزیرکوگرفتار کرلیا

0
93

ہاٹ لائن نیوز : نیب نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی تھی، نیب بیان کے مطابق فواد چوہدری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔

وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو نیب نے کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل سے حراست میں لیا، نیب حکام انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری پہلے ہی زیر حراست ہیں جہاں گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

Leave a reply