نیب ریفرنس پر سماعت تاخیر کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

0
33

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور کی احتساب عدالتوں میں تاحال نیب ریفرنسز پر دوبارہ کارروائی شروع نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالتوں میں چھ ججز کی عدم تعیناتی کے باعث ریفرنسسز پر کارروائی شروع نہ ہوسکی ، لاہور میں نیب کیسز کو نمٹانے کے لیے دس احتساب عدالتیں بنائی گئی تھیں ، اس وقت صرف چار ججز احتساب عدالتوں میں کام کر رہے ہیں ۔

چھ ججز کی تعیناتی کے بعد سیاسی شخصیات کے ریفرنسز پر کارروائی آگے بڑھے گی ، سابق وزیراعظم شہبازشریف ،حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر ، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور انکے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس پر اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر کارروائی تا حال شروع نہ ہوسکی ۔

Leave a reply