نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کون کون شامل ؟

1
125

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) رواں برس نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہیلے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس نیب عدالتوں سے 30 اگست تک 12 ریفرنس منتقل ہوئے، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں آصف علی زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔

رواں برس 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے اور نیب ترامیم کے تحت 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا ، خواجہ انور مجید اور ملزم حسین لوائی کے کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گئے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر نئی ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی فہرست طلب کی تھی۔

1 comment

Leave a reply