62

نیا آرمی چیف کس کو بناناتھا؟ عمران خان کا وضاحتی بیان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے،امریکا چاہتا ہے ہندوستان مضبوط ہو اور چین کے مقابلے میں آجائے،امریکہ ہمارے مفاد کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے حکومت تبدیل کرتا ہے، اپنے خطاب میں عمران خان نے نئےآرمی چیف کے بارے بھی بات کی۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رجیم چینج سیمینار سےخطاب کرتے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے،میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں اکٹھی ہو جائیں گی،میں تو ملک سے باہر نہیں گیا اسی عدلیہ نے مجھے انصاف دیا۔
کہاکہ اللہ گواہ ہے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نو مبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، سوچا تھا وقت آئے گا تو دیکھوں گا کس کو آرمی چیف لگانا ہے،خرم دستگیر کے منہ سے سچ نکل آیا،اس نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف اپنا رکھوانا چاہتا ہے، خرم دستگیر کی بات کا کیا مقصد تھا؟ کیا ان کو اپنی مرضی کاآرمی چیف لگاناتھا؟نواز شریف کو کیوں آرمی چیف کے معاملے پر مسئلہ تھا؟نواز شریف ہمیشہ اپنی پسند کاآرمی چیف لے کرآیا۔ سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ مجھے کو ضرورت نہیں اپنےآرمی چیف رکھنے کی، کوئی چوری نہیں بچانی اپنی،ہم چاہتےہیں ہمارا فوج کا ادارہ مضبوط ہو اور یہ میرٹ پر ہوگا،ساری زندگی کرکٹ کھیلی کبھی میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کیا۔ان کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو نیاآرمی چیف بنانا چاہتا ہے،ان کے اوپر خوف طاری ہوا ہے کیونکہ چوری بہت زیادہ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں