ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اپنااستعفیٰ 13دسمبر کونگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکو پیش کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے سرفراز بگٹی کا استعفیٰ آج منظور کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔