ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے تشہیری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں ، جسٹس سلطان تنویر نے فرحان طارق کی درخواست پر تین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیاہے ۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی وزیر خزانہ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں ، تمام فریقین 29 نومبر کو شق وار جواب جمع کرائیں ، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی معاونت کے لیے زمہ دار افسر تعینات کریں۔ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات سے متعلقہ دستاویزات بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائیں ۔