نگران وزیر اعلیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چھ صوبائی وزراء کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ایئر پورٹ سے چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔
اپنے دورہ چین کے دوران محسن نقوی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام ، بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے ، نگران وزیر اعلیٰ ٹیکنالوجی ، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ 6 صوبائی وزراء سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، ایس ایم تنویر، عامر میر، سیکریٹری خزانہ اور چیف سیکریٹری بھی چین روانہ ہوئے ہیں۔