نگران وزیر اعظم سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

0
43

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے وفد کی صدر ارشاد عارف کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔

وفدنےوزیرِاعظم کوپاکستانی اخبارات کودرپیش مسائل سےآگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نےوزارت اطلاعات ونشریات اوروزارت خزانہ کوہدایت کی کہ اخبارات کودرپیش تمام مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔

وزیرِ اعظم کاکہناہےکہ ریاست کیخلاف منفی پراپیگینڈے کی منظم مہم چلائی جاتی ہے ، معاشرے میں مثبت بحث و مباحثے اور تنوع و اختلافِ رائےپرمبنی گفتگوسننےکےماحول کوفروغ دیناہوگاجس میں اخبارات کاکلیدی کردارہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ میرے امریکہ دورے کے بارے میں جھوٹی خبروں اور بے جا تنقید کی ایک منظم مہم چلائی گئی ، میں نے امریکہ کادورہ مختصر ترین وفد کے ساتھ کیا ، امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا تھا ، اللہ رب العزت نے موقع دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کےثقافتی پہلوکو قرآن کاحوالہ دےکردنیاکےسامنےپیش کیاگیا ۔

وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی عالمی مالیاتی ادارے نے اسمگلنگ اور ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے حکومتی اقدامات کو سراہا ، قلیل مدت میں اسمگلنگ اورڈالر پرسٹےںازی کوروکنےکیلئےسخت اقدامات کئے،روپے کی ڈالر کےمقابلےمیں بڑھتی ہوئی قدراس مہم کی کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

پیٹرلیم مصنوعات کی اسمگلنگ سےملکی معیشت کوشدیدنقصان پہنچتارہاہے، بجلی چوری کوروکنے کیلئےملک بھر میں اقدامات کئے جار ہے ہیں ،پاکستان میں وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کی اربوں ڈالر کی استعداد موجود ہے، اپنے تئیں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس مختصر مدت میں ایسے اقدامات اٹھاؤں جس سے ہم اپنی تجارت کی اس استعداد کو برؤئے کار لا سکیں.

پاک چین دوستی کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ دورہ چین میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، دوطرفہ تجارت، سی پیک اور سیاحت کے فروغ پر بات ہوگی ، گلگت بلتستان میں موجود سیاحت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبے مزاکرات کا حصہ ہونگے ، خسارےکاشکار سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری کاعمل تیزاور شفاف بنارہےہیں ، خسارےکاشکار سرکاری اداروں کی نجکاری سےملکی خزانےکوہونےوالانقصان کم ہوگا ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت سے مثبت کاروباری مسابقت بڑھے گی اور عوام کو بہترین سہولیات میسر ہونگی ،افغانی ہمارے بھائی ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو کوئی واپس نہیں بھیج رہا ،صرف غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوملک بدرکیاجارہاہے ، 31 اکتوبرکےبعد انکےخلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت، ظالم اسرائیل اورمظلوم فلسطینیوں کی جنگ ہے ، پاکستان مظلوم فلسطینیوں کےساتھ انکے حق خودارادیت اورآزاد فلسطینی ریاست کےحصول تک شانہ بشانہ کھڑاہے ۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے CPNE کے وفد کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک بھر سے قومی و علاقائی اخباروں کےایڈیٹرزنےشرکت کی ، اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات، پرنسپل انفارمیشن آفیسراور متعلقہ اعلی حکام نےبھی شرکت کی ۔

Leave a reply