نگران وزیرخارجہ غیرملکی دورےپرروانہ

0
175

ہاٹ لائن نیوز : نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہو گئے، وہ غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہو گئے ہیں، وہ غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

غیر قانونی ہجرت سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن اٹلی، یونان و دیگر یورپی ممالک کے ساحلوں پر ڈوب جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس کو سپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، اور عالمی وزارتی کانفرنس کا انعقاد یورپی کمیشن نے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی آج شام برسلز پہنچیں گے جب کہ کانفرنس منگل کو ہوگی جس میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ہجرت کے قانونی طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیں گے۔

Leave a reply