نگران وزیراعظم شدید تنقید کی زد میں ، وضاحتیں بھی کام نہ آ سکیں

1
200

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ان کے دئیے گئے بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے، بیان میں نگران وزیراعظم نے نوجوانوں کے ملک چھوڑ دینے کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ اچھے مواقع کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں ہے ۔

نگران وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کے نشتر نگران وزیراعظم کی جانب کر دئیے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’حالات تو ایسے ہیں کہ اگر دوسرے ممالک اپنے بارڈرز پاکستانیوں کےلیے کھول دیں تو اتنی بڑی ہجرت ہوگی کہ دنیا 1947ء کی ہجرت کو بھول جائے گی‘۔

شہباز علی کا کہنا تھا کہ ’آپ یہاں مواقع پیدا کیوں نہیں کرتے تاکہ کسی بھی انسان کو اپنی فیملی چھوڑ کر پردیس نہ جانا پڑے‘۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ، ’شاعر کہنا چاہتا ہے کہ یہ پاکستان اس کے مالکوں (۔۔۔۔۔۔۔۔) کیلیے خالی کردیا جائے‘۔

تاہم، نگران وزیراعظم نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے مجھے سوشل میڈیا پر ایک بیان کی وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے ، جس کی میں نے وضاحت کرنے کی بھی کوشش کی ہے ۔

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ اچھے مواقع کی تلاش میں بیرون ملک چلے جانا کوئی بری بات نہیں ، 60 اور 70 کی دہائی میں انڈیا سے پڑھے لکھے نوجوان باہر گئے تھے ، 30 برس بعد وہی لوگ اپنے ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے تھے۔

1 comment

Leave a reply