نگران حکومت کاجھکاؤ کس پارٹی کی طرف ؟

0
57

 

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، نگراں حکومت کسی پارٹی کی طرف جھکاؤ نہیں رکھتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور انتخابی عمل کو شفاف بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت کا جھکاؤ کسی جماعت کی طرف نہیں، نگراں حکومت کو کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافی کا کام خبر دینا ہے کسی پارٹی کا جانبدار ہونا نہیں، جان محمد مہر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، نگراں حکومت صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

Leave a reply