انسداد دہشت گردی عدالت
نو مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے پر سماعت 22 جولائی تک ملتوی
گواہان سب انسپکٹر امانت علی اور محمد انوار کا بیان قلمبند کر لیا گیا
عدالت نے شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت نو ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے
عدالت نے آئندہ مزید گواہان کو بیانات کے لیے طلب کرلیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا
یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت نو ملزمان پیش ہوئے
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے