نو مئی واقعات کے بعد سے غائب سابق وفاقی وزیر گرفتار
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے ساتھ ان کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ نو مئی کے واقعات کے بعد منظر عام سے غائب تھے ۔