نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان اشتہاری قرار

0
128

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 28 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کردی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، پولیس نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں ۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم گرفتار نہیں ہوئے عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرے ۔

عدالت نے ملزم اعجاز اسلم ، مطیع اللہ ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں مقدمہ درج ہے ۔

Leave a reply