ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں 9 سالہ بچی نے اپنے بھائی کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ ڈولفن فورسز نے بچی کی مدد سے 2 سالہ امیر کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کیمطابق 9 سالہ فاطمہ نے اپنے بھائی کو اغوا ہوتے دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد اغوا کار نے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈولفن ٹیم نے اغوا کار کو 15 کال پر موہنی روڈ سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ خاتون سے بے ہوشی کا کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمہ آسیہ کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔