نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 فروری سےشروع

0
47

ہاٹ لائن نیوز : نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک جاری رہیں گی ۔

ریئر ایڈمرل کمانڈر پاکستان فلیٹ عبد المنیب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار 60 ممالک 9 ویں بین الاقوامی امن مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔پچھلےسال امن مشق میں 50 ممالک نے حصہ لیا تھا ۔

ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کیمطابق ، دنیا بھر سے کم از کم 120 مندوبین بین الاقوامی امن ڈائیلاگ میں حصہ لیں گے۔ 2025 میں امن مشقیں بحری ، ہوائی جہاز اور خصوصی خدمات کے گروپوں اور مندوبین 60 ممالک میں حصہ لینگے۔ 2007 کے بعد سے ہر 2 سال بعد امن مشقیں کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں کامقصد علاقائی امن اورتعاون کوفروغ دیناہے۔

Leave a reply