نوکریوں کاجھانسہ دےکر لوٹنےوالاگرفتار

0
34

راولپنڈی: ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے فیس بک پر نوکریوں کا جھوٹا اشتہار دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران آن لائن فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، چھاپہ مارکر ملزم فضائل کمال کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر جعلی ملازمت کا جھانسہ دینے میں ملوث تھا، ملزم فضائل نے فیس بک پر سرویئرز کی نوکریوں سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کیں، ملزم نے انٹرویو کی غرض سے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ اور دھوکے سے رقوم بٹور لیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ہتھیائی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply