نومبر میں غروب ہونےوالاسورج جنوری میں طلوع ہوگا

0
208

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے میں 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب جنوری کے آخر میں طلوع ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قصبے میں رواں سال 18 نومبر کو سورج آخری بار غروب ہوا۔ الاسکا کا یہ قصبہ 23 جنوری 2024 تک تاریکی میں ڈوبا رہے گا یا دوسرے لفظوں میں 65 دن تک طلوع آفتاب کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

4000 آبادی والے اس قصبے میں 18 نومبر کو سورج 12:35 پر طلوع ہوا اور صرف ایک گھنٹہ 12 منٹ بعد 1 بجکر 48 منٹ پر غروب ہوا۔

Leave a reply