
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر سینیٹر عطا الرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا۔
نور عالم خان نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مولانا کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے، تاخیر ہوئی ورنہ پہلے ہی جے یو آئی میں شامل ہو چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات شرمناک ہیں، احتجاج کا اپنا طریقہ ہے، میں نے پہلے سال سے اس کی مخالفت کی کیونکہ ان کی سوچ ٹھیک نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ لاڈلے کا معاملہ اس لیے ہے کہ اسے جیل میں سہولیات اور دیسی مرغیاں ملتی ہیں، چیف جسٹس اس صورتحال کا نوٹس لیں۔