ہاٹ لائن نیوز : سابق فلمسٹار نور بخاری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
نور بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ صبح سے میری آنکھوں کے سامنے کئی ایسی ویڈیوز آئی ہیں جن میں میرے ملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ یہ ملک ہماری ماں ہے، اس ملک کا مذاق اڑانا ہنسی کی بات نہیں بلکہ یہ ہم سب کے لیے ڈوب مرنے کی بات ہے کہ پاکستان کے اپنے ہی لوگ اسکا مذاق اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آزاد ملک کی قدر کرو ورنہ یہ نعمت تم سے چھن جائے گی۔
نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ ملک نہ ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے، ہماری پہچان صرف پاکستان کی وجہ سے ہے۔
سابقہ اداکارہ کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے نور بخاری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جن کو پاکستان پسند نہیں وہ اپنا سامان اٹھا کر دوسرے ملک چلے جائیں، لیکن ہمارے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کی برائی مت کرو