نورالحسن ” صلاح الدین ایوبی ” کی کاسٹ میں شامل

0
216

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مشہور اداکار نور الحسن کی شہرت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا ہےجب انہیں ترکی کی جاری سیریز “صلاح الدین ایوبی” میں اداکاری کے لیے منتخب کیا گیا۔

نور الحسن اس وقت ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ صلاح الدین ایوبی کے عظیم الشان سیٹ سے تصاویر اور انسٹاگرام ریلز شیئر کر رہے ہیں۔

نور الحسن نے ترک اداکار عور غنیش کیساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جو صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سیریز کو کئی پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Leave a reply